ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مال گاڑی کے ڈبے پلٹنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی

مال گاڑی کے ڈبے پلٹنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی

Tue, 27 Sep 2016 18:15:06  SO Admin   S.O. News Service

کانپور، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شمالی وسطی ریلوے(این سی آر) کے غازی آباد -ٹنڈ لا سیکشن کے برہان متوالی اسٹیشنوں کے درمیان آج صبح ایک مال گاڑی کے چار ڈبے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے اپ لائن کی سات اور ڈاؤن لائن کی سات ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔پٹری سے اترے ڈبوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔این سی آر کے ترجمان امت مالویہ نے ایک بیان میں بتایا کہ آج صبح تقریبا چھ بج کر 28منٹ پر برہان متوالی اسٹیشن پر ایک مال گاڑی کے چار ڈبے پٹری سے اتر گئے۔اس سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے، لیکن ٹرینو ں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔اپ لائن کی ٹرینوں 12423(گوہاٹی- دہلی راجدھانی ) 12301(ہاوڑہ- دہلی راجدھانی ) 12581(مہوا ڈیہہ-دہلی ایکسپریس)22823(بھونیشور- دہلی راجدھانی )12313سیالدہ- دہلی راجدھانی ) 12033(کانپور- دہلی شتابدی ) 12877(رانچی -دہلی غریب رتھ) کے راستوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔یہ سبھی گاڑیاں ٹنڈ لا -آگرہ پلول ہوکر جائیں گی۔اسی طرح ڈاؤن ٹرینوں میں 12004(دہلی- لکھنؤشتابدی) 18102(مری ایکسپریس)12506(نارتھ ایسٹ ایکسپریس)15484(مہانندا ایکسپریس) 12402(مگدھ ایکسپریس)12876(پوری ایکسپریس) 12562(سوتنتر تا سینانی ایکسپریس )آج خورجہ -مرادآباد کے راستے سے جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے محکمہ کے اعلی افسران اور تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور مال گاڑی کے ڈبوں کو پٹری سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔


Share: